24 اگست 2011 - 19:30

عراق میں دہشت گردانہ حملوں میں پانچ افراد مارے گئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں واقع صوبہ دیالہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں پانچ عراقی مارے گئے ہیں۔صوبہ دیالہ کے صدرمقام بعقوبہ شہر کے مغربی علاقے الحدید کے نزدیک تین بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔بعقوبہ شہر کے ہی ایک دیگر علاقے المفرق میں مسلح افراد نے بیداری کونسل نامی تنظیم کے ایک رکن کو ہلاک کردیا۔قابل ذکر ہے کہ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات میں امریکہ اور علاقے کے بعض عرب ممالک ملوث ہیں۔............

/169