19 اگست 2011 - 19:30

امریکی معیشت ایک بار پھر بحران کا شکار ہوگئی ہے اور ڈالر،یورو کے مقابلے میں لڑکھڑا رہا ہے۔

ابنا: امریکی معیشت ایک بار پھر بحران کا شکار ہوگئی ہے اور ڈالر،یورو کے مقابلے میں لڑکھڑا رہا ہے۔ادھر اسٹاک مارکیٹیں بھی مندی کا شکار ہیں۔امریکی اسٹاک مارکیٹس پچھلے ایک ماہ سے مسلسل مندی کا شکار ہیں،ڈاوٴ کا انڈیکس مزید ڈیڑھ فیصد کم ہوگیا،اسی طرح ایس اینڈ پی بھی ڈیڑھ فیصد جبکہ نیسڈیک بھی ایک اعشاریہ چھ دو فیصد کم رہا،ڈالر کے نرخ بھی یورو اور ین کے مقابلے میں مزید کم ہوگئے،مبصرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں میں یہ خوف ہے کہ دنیا میں کساد بازاری کی ایک اور لہر آنے والی ہےاور امریکی معیشت کو سخت بحران کا سامنا ہوسکتا ہے۔
.............

/169