18 اگست 2011 - 19:30

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز کراچی میں موت اوربربریت کا رقص جاری ہے۔

ابنا: آج بھی شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید گیارہ افراد کو قتل کردیا گيا۔ پاکستانی ذرایع کے مطابق کراچی میں اوسطا ہر گھنٹےمیں ایک لاش مل رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہلاک شدہ لوگوں کو پہلے اغوا کیاگیا تھا۔ یاد رہے کراچی میں شروع ہونے والی تشدد کی نئي لہر میں گذشتہ روز سولہ جمعرات کو چھتیس اور آج گيارہ افراد ہلا ک ہوئےہیں۔ بیشتر لاشوں کےساتھ دہشتگردوں کی دھمکیوں سے بھری پرچیاں بھی لگي ہوئي تھیں۔ جنگ آن لائن کے مطابق جن علاقوں میں پچاس سے زائد شہریوں کو سڑکوں سے اغوا کرکے قتل کیا گيا وہاں تو پولیس اور رینجرز نے کوئي موثر کاروائي نہیں کی البتہ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اھلکاروں کو پرامن علاقوں میں فرضی لاشیں اٹھانے کی مشق کرتے ضرور دیکھا گيا ہے۔ ادھر صوبہ سندھ کے وزیر داخلہ نے اسلام آباد پہنچ کرصحافیوں سے گفتگومیں کہا ہےکہ کراچی میں ابھی فوج بلانے کی ضرورت نہیں ہے اور انتظامی اقدامات کے نتائج ایک دو دنوں میں سامنے آجائيں گے۔ منظور وسان نے کہا کہ کراچی میں تمام جماعتوں کے پاس اسلحہ ہے اور وہ اسے استعمال بھی کررہی ہیں۔ .............

/169