14 اگست 2011 - 19:30

کشمیریوں نے ہندوستان کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منایا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کشمیریوں نے ہندوستان کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے حکومت ہند کی طرف سے حق خود ارادیت کو نظر انداز کئے جانے کے رد عمل میں ہڑتال کی۔
فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں نے ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر ہڑتال کئے جانے کا مقصد حکومت ہند کی طرف سے حق خود ارادیت کو نظر انداز کیا جانا بتایا اور کہا کہ وہ اس دن کو یوم سیاہ کا نام دے کر حکومت ہند کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کے مسلمہ حق خود ارادیت سے انکار کی صورت میں ہندوستان کے یوم آزادی کا جشن منانے کا کوئي اخلاقی جواز نہیں ہے۔
ادھر کشمیر میں تعینات ہندوستانی فوجیوں نے سری نگر اور کشمیر کے دیگر شہروں میں سخت پابندی لگا کر حکومت ہندوستان کے خلاف احتجاج کو روکنے کی کوشش کی۔
............

/169