ابنا: ہندوستانی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے آج پارلمنٹ میں بریفنگ دیتےہوئے کہا کہ ہندوستان کو امید ہےکہ نیوکلئر سپلائر گروپ ہندوستان کےساتھ سول ایٹمی پروگرام میں تعاون جاری رکھے گي ۔ ایس ایم کرشنا نے یورینیم کی افزودگي اور دوبارہ افزودہ کی ٹکنالوجی کے حصول کےبارے میں کہا کہ ہندوستان کے غیر فوجی ایٹمی پروگرام کو دوہزار آٹھ میں این پی ٹی معاھدے سے مستثنی کیا گيا تھا جس کی بنا پر ہندوستان کوایک خاص پوزیشن حاصل ہوتی ہے۔ ہندوستانی وزیر خارجہ کا بیان ایسے عالم میں سامنے آرہا ہےکہ نیوکلئر سپلائر گروپ کی جانب سے حساس ایٹمی ٹکنالوجی کی فراہمی کے بارےمیں نئے قوانین سے ہندوستان کو تشویش لاحق ہوچکی ہے ۔ ہندوستان نے این پی ٹی معاہدے پر دستخط نہیں کئےہیں جس پر نیوکلئر سپلائر گروپ نے اعتراض کیا ہے۔.............
/169