9 اگست 2011 - 19:30

رضاکار فورس کے سربراہ نےمسلمانوں کے بارے میں اسرائیل کی کھوکھلی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوخود کوجیل جانےکے لئے آمادہ کرلیں۔

ابنا: بسیج سائٹ سے گفتگو میں رضاکار فورس کے سربراہ محمد رضا نقدی نے مسلمانوں کے بارے میں اسرائیل کی کھوکھلی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوخود کوجیل کے لئے آمادہ کرلیں۔ انھوں نے کہا کہ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے اعلی حکام کے ساتھ خطاب میں فرمایا کہ اسرائیل آج اسلامی مجاہدین کے محاصرے میں ہے اور ہم اسرائیلی حکام سے کہتے ہیں کہ وہ جلد از جلد مقبوضہ فلسطین کو ترک کرکےاپنے اپنےممالک میں چلے جائیں۔ نقدی نے کہا کہ اسرائیل کی دھمکیوں کے جواب میں ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ اسرائیلی جرائم پیشہ حکام کو جیل جانے کے لئے آمادہ ہوجانا چاہیے کیونکہ آج وہ مکمل طور پراسلامی مجاہدین کے محاصرے میں ہیں۔نقدی نے مصر کے سابق ڈکٹیٹر کی طرف سے مجاہدین کو جیل بھیجنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ مجاہدوں کو جیل بھیجنے کا دور اب ختم ہوگیا ہے اب امریکہ نواز ستمگر بادشاہوں کو جیل بھیجنے کا وقت پہنچ گیا ہے۔
 
............

/169