8 اگست 2011 - 19:30

بحريني عوام اپنے مطالبات کي تکميل تک حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاري رکھيں گے-

ابنا: يہ بات سرکردہ سياسي رہنما محمد جميل الجمري نے العالم ٹيلي ويژن سے بات چيت کرتے ہوئے کہي- انہوں نے کہا کہ بحريني عوام ملک کے سياسي نظام اور آئين ميں بنيادي اصلاحات کے خواہاں ہيں اور جب تک انکے جائز مطالبات پورے نہيں ہوجاتے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاري رہے گا-

بحرين کے عوام نے فروري کے مہینے سے شاہي حکومت کے خلاف تحريک شروع کر رکھي ہے جسکے دوران سعودي عرب کے حمايت يافتہ سيکورٹي اہلکاروں کے تشدد کے نتيجے ميں درجنوں افراد شہيد اور سيکڑوں زخمي ہوچکے ہيں-.............

/169