4 اگست 2011 - 19:30

آئي ایم ایف کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا کو امریکی معیشت اور ڈالر پر کوئي اعتبار نہیں رہا ہے۔

ابنا: رشیا ٹوڈے کےمطابق کریسٹین لاگارد نے ایک امریکی ٹی وی چینل پی بی ایس سے گفتگو میں کہا کہ اگر دنیا کی اقتصادی سپر پاور امریکہ کو اپنے قرضوں کی حد کے بارے میں اطمینان نہ حاصل ہو تو یہ بہت تشویش کی بات ہے۔ لاگارد نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے اپنے قرضوں کی حد بڑھانے سے نہ صرف امریکہ پر بلکہ دنیا کے مختلف علاقوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔آئي ایم ایف کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے مالیاتی بحران کی بنا پر ڈالر کی قدر میں کمی آنے سے اہل عالم اب ڈالر پر بھروسہ نہیں کرتے اور اسی بنا پر عالمی سطح پر ڈالر سے وابستگي میں کمی آئي ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکی حکومتوں کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کی بنا پر امریکہ جو کبھی دنیا کا سب سے بڑا اقتصاد تھا اب زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔............

/169