ابنا: اطلاعات کے مطابق ایران کے قومی کتب خانے اور محکمہ دستاویز کے سربراہ اسحاق صلاحی نے کہا کہ ادارہ دستاویز میں موجود چون قرآنی نسخوں میں سے ان قلمی نسخوں کی رونمائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قلمی نسخوں میں ابن ابی الحدید کی شرح والا ساتویں صدی ہجری قمری میں لکھا گيا اہم قرآن مجید بھی موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان قلمی نسخوں میں سے ایک وہ صفحہ ہے جو خط کوفی میں سورہ نور کی آیات باسٹھ تا چونسٹھ پر مشتمل ہے اور جو حضرت امام رضا علیہ السلام سے منسوب ہے۔
............
/169