ابنا: روئٹرس کے مطابق اتوار کو طرابلس ميں نيٹو کے ہوائي حملے کے بعد ڈکٹيٹر قذافي کي رہائشگاہ کے قريب دو زبردست دھماکوں کي آوازيں سني گئيں-رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے بعدباب العزيزيہ سے جہاں قذافي کي رہائشگاہ ہے، دھويں کے گہرے بادل اٹھتے ديکھے گئے -دوسري طرف انقلابيوں کے مسلح شعبے کے ترجمان کرنل احمد عمر نے کہا ہے کہ بريقا ميں انقلابيوں کو قذافي کے باقي ماندہ فوجيوں کي مزاحمت کا سامنا ہے تاہم يہ شہر بہت جلد انقلابيوں کے قبضے ميں آجائے گا- انہوں نے کہا کہ انقلابي فورس کے جوان اس وقت بارودي سرنگيں صاف کر رہے ہيں جس ميں کئي دن لگ سکتے ہيں-انہوں نے يہ بات زور ديکر کہي کہ بارودي سرنگيں صاف ہوتے ہي انقلابي فورس کے جنگجو شہر ميں داخل ہوجائيں گے -............./169
23 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 255415
ليبيا کے دارالحکومت طرابلس پر نيٹوکے ہوائي حملے جاري ہيں-