23 جولائی 2011 - 19:30

پاکستان کے وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے امريکي وزير خارجہ کے حاليہ بيان کو غير ذمہ دارانہ قرار ديکر مستر کرديا ہے-

ابنا: پاکستان کے وزير اعظم نے ہيلري کلنٹن کے اس بيان پر کہ ہندوستان علاقے ميں قائدانہ کردار ادا کرے، شديد ردعمل ظاہر کيا ہے-اسلام آباد ميں صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے يوسف رضا گيلاني نے کہا کہ پاکستان خطے ميں کسي بھي ملک کي چودھراہٹ کو ہرگز قبول نہيں کرتا-پاکستان کے وزير اعظم نے کہا کہ انکا ملک دوطرفہ تعلقات ميں ہندوستان سميت کسي ملک کي برتري کو تسليم نہيں کرےگا-انہوں نے امريکہ ميں ، آئي ايس آئي کے ساتھ تعاون کے الزام ميں، کشميري رہنما غلام نبي فائي کي گرفتاري کے بارے ميں کہا کہ وہ پاکستاني شہري نہيں ہيں بلکہ انکا تعلق ہندوستان کے زير انتطام کشمير سے ہے-............../169