اہل البیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی حمایت اہل بیت (ع) کونسل کے بانی اور شیعیان مصر کے ایک راہنما نے کہا ہے کہ مبارک آمریت کے دور میں سعودی ـ امریکی آلہ کار اور عراق کے سابق عبوری وزیراعظم ایاد علاوی نے ان کی گرفتاری میں ملوث رہے ہیں اور انھوں نے اس سلسلے میں مبارک کی سیکورٹی حکام سے ساز باز کی تھی۔انھوں نے کہا: میں نے اس سلسلے میں آیت اللہ العظمی سیستانی کو ایک یادداشت بھجوا کر انہیں علاوی کے اس کرتوت سے آگاہ کیہ ہے۔ الدرینی نے کہا: علاوی نے 2007 میں مصر کا دورہ کیا اور مبارک کے گماشتوں کو اطلاع دی کہ شیعیان مصر نے بعض لوگوں سے رقم وصول کی ہے اور وہ شیعیان عراق کے حق میں بعض اقدامات عمل میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے نتیجے میں علاوی کے دورے کے پانچ روز بعد مجھے گرفتار کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110