ابنا: واشنگٹن سے ايسوشي ايٹيڈ پريس کي رپورٹ کے مطابق روس کے وزير خارجہ سرگئي لاؤروف نے جو امريکا کے سرکاري دورے پر واشنگٹن گئے ہيں، روسي سفارتخانے ميں ايک گفتگو کے دوران کہا کہ روس اور امريکا کے روابط ميں امريکا کا ميزائيل شيلڈ پروگرم رکاوٹ ہے - انہوں نے کہا کہ روس کو خدشہ ہے کہ ميزائيل شيلڈ کے تعلق سے باراک اوباما کا منصوبہ روس کي سيکورٹي کمزور ہونے کا باعث ہوسکتا ہے -
روس کے وزير خارجہ نے کہا کہ ميزائيل شيلڈ پروگرام کے موضوع پر بدھ کو امريکي وزير خارجہ سے گفتگو کا اہم موضوع ہوگا- سرگئي لاؤروف نے اسي طرح روس کے تجارت کي عالمي تنظيم ميں شموليت کے عمل کے طولاني ہونے پر ناراضگي کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہليري کلنٹن کے ساتھ مذاکرات ميں اس موضوع پر بھي گفتگو ہوگي۔
.............
/169