ابنا: شہر لاذقيہ ميں لاکھوں لوگوں نے صدر بشار اسد کي حمايت ميں جلوس نکالا-
رپورٹ کے مطابق اس جلوس ميں لوگوں نے سولہ کلوميٹر لمبا اور چار ميٹر چوڑا شام کا قومي پرچم اٹھا رکھا تھا-
مظاہرين نے صدر بشار اسد کي اعلان کردہ اصلاحات کي حمايت اور اپنے ملک ميں بيروني طاقتوں خاص طور پر امريکا کي مداخلت کي مخالفت کا اعلان کيا- رپورٹ کے مطابق اسي طرح کے مظاہرے حلب سميت شام کے دوسرے شہروں ميں بھي ہوئے ہيں جن ميں عوام نے قومي وحدت پر زور ديتے ہوئے امريکا اور بعض ديگر ملکوں کي غير قانوني مداخلت کي مذمت کي - ياد رہے کہ شام ميں امريکا اور فرانس کے سفيروں نے حال ہي ميں حکومت کے ساتھ کسي ہماہنگي کے بغير شہر حمات کا دورہ کيا تھا جہاں گزشتہ دنوں مسلح افراد کے ساتھ حکومتي افواج کي جھڑپيں ہوئي تھيں-
اس دورے کے بعد عوام نے دمشق ميں امريکا کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرکے اپنے ملک سے امريکي سفير کو نکالنے کا مطالبہ کيا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169