ابنا: العالم کی رپورٹ کےمطابق سعودی عرب کی انسانی حقوق کی تنظیم نےاپنےبیان میں اس ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال پرتشویش ظاہرکرتےہوئےکہا ہے کہ سعودی خواتین، روزگار، تعلیم، سفراور ڈرائیونگ سےمحروم ہیں یہاں تک کہ اس ملک کی خواتین بلدیہ کےانتخابات میں بھی امیدوارنہيں بن سکتی ہیں اور نہ ووٹ ڈال سکتی ہیں۔سعودی عرب کی انسانی حقوق کی تنظیم کی انجمن کےبیان میں آیاہےکہ حکومت آل سعود نےمن مانی گرفتاری ، صحافیوں اورسیاسی کارکنوں پردباؤ اورانھیں سفرکرنےسےمحروم کرکے اپنے شہریوں کومشکل حالات سےدوچارکردیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /169
10 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 252813
سعودی عرب کی انسانی حقوق کی تنظیم نےاس ملک میں بڑےپیمانےپرانسانی حقوق کی خلاف ورزی پرتشویش ظاہرکی ہے۔