ابنا: فلسطین پریس سنٹر کے مطابق تحریک اسلامی کے سربراہ شيخ رائد صلاح کو لندن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس تحریک نے ایک بیان میں کہا ہےکہ برطانوی حکومت نے صہیونی ریاست کے اشاروں پر شيخ رائد صلاح کو گرفتار کیا ہے۔ تحریک اسلامی نے کہا ہےکہ شیخ رائد صلاح کو فلسطینیوں کی آواز دبانے کےلئے گرفتار کیا گيا ہے ۔ یادرہے شیخ رائد صلاح کو برطانیہ میں گذشتہ رات گرفتار کیا گيا۔ شیخ رائد صلاح برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں کی دعوت پر یوم فلسطین کی تقریب میں شرکت کرنے لندن گئےتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز