25 جون 2011 - 19:30

کراچی…کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابان راحت پر پارٹی کے دوران جھگڑے میں فائرنگ سے نواب اکبر بگٹی کے پوتے سمیت 5افراد کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تاہم مقدمہ تال درج نہیں کیا گیا۔

ابنا: پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابان راحت اسٹریٹ سیون پر ایک بنگلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں پچاس سے زائد افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔۔اس دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بعض نوجوان زیادہ مہمانوں کے ساتھ پہنچے جن کے بنگلے میں داخلے پر جھگڑا ہوگیا۔۔ہاتھا پائی کے دوران کسی نے گولی چلادی ،جس پر دونوں طرف سے شدید فائرنگ کی گئی۔۔جس سے جاری تقریب میں بھگدر مچ گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد ہلاک اور اکبر بگٹی کے پوتے طالع بگٹی سمیت دس افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم طالع بگٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسے۔ ہلاک ہونے والے دیگر افراد میں کامران شفیع ، ڈاکٹر اقبال، مارک جوزف اور کامران گل نامی شخص شامل ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 28 سالہ ذیشان ، 19 سالہ ضیاء الدین، 27 سالہ زاہد فضل، 22 سالہ فراز امیر، 33 سالہ عرفان عدنان، 30 سالہ قمر الدین، 30 سالہ شہباز حبیب، 25 سالہ بلال ارشد، اور 28 سالہ عیسیٰ جلال الدین شامل ہیں ۔ایس پی کلفٹن طارق دھاریجور کے مطابق بنگلے سے گیارہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے مقدمے کے اندراج کے سلسلے میں کارروائی جاری ہے ،لاشوں کا پوست مارٹم جناح اسپتال میں کیا گیا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت