21 جون 2011 - 19:30

ایتھنز…یونان میں سرکاری ملازمین کا حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔دارالحکومت ایتھنز میں پارلیمنٹ کے باہرمظاہرین کا پولیس سے ٹکراوٴہوا جنہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کی گئی۔

ابنا: ایتھنز میں تین سو سے زائد مشتعل افراد نے ساری رات پارلیمنٹ کا گھیراوٴ کئے رکھا۔جہاں حکومت کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے اجلاس جاری تھا۔ ووٹ جیتنے اور اجلاس ختم ہونے کی خبر سنتے ہی مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور پولیس سے بھی جھگڑ پڑے۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے استعمال کے بعد مظاہرین نے پتھراوٴ کیا۔ کئی روز سے جاری ہنگاموں اور احتجاج نے یونان کی معیشت کو دیوالیہ کردیا ہے۔ جس سے نکلنے کیلئے یونان کی حکومت نے یورپی یونین اور عالمی مالیاتی اداروں سے مدمد مانگی ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت