ابنا: بھارتی فوج نے مارچ میں پانچ پاکستانیوں کو صومالی قزاقوں سے آزاد کرایا تھا جنہیں مہاراشٹر جیل میں رکھاگیا ،بھارتی وزارت داخلہ نے ان پاکستانیوں کو قیدی کا درجہ دیدیا۔ممبئی پولیس نے پاکستانی سفارتخانے کے حکام کو خط لکھا کہ اپنے شہریوں کو واپس لے لیا جائے لیکن پاکستانی حکام نے جواب دیا کہ انہیں بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے اپنے شہریوں سے ملنے کی اجازت نہیں ملی ۔بھارتی وزارت داخلہ نے 28 جون کو تہاڑ جیل میں ان پاکستانیوں کو پیش کئے جانے کی تاریخ مقرر کی ہے تاکہ پاکستانی سفارتخانے کے حکام ان تک رسائی حاصل کرسکیں اورشناخت کرکے انھیں واپس لے جاسکیں۔ پانچ یرغمالیوں میں 24 سالہ اورنگزیب نبی بخش بلوچ ،19 سالہ سجاد علی بلوچ ،20 سالہ لال بخش مرید خان ،24سالہ فرہاد عالم خان ،اور 18 سالہ محمد عمیر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز