15 جون 2011 - 19:30

امریکی کانگریس کے بعض اراکان نے وفاقی عدالت میں امریکی صدر باراک اوبامہ کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صدر اوباما کانگریس کی منظوری کے بغیر لیبیا کے خلاف فوجی کارروائی کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں۔

ابنا: اوباما انتظامیہ نے لیبیا کے خلاف کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس فوجی کارروائی میں صرف ایک معاون کا کردار کر رہا ہے۔امریکی قانون کے مطابق امریکی صدر کو کسی ملک کے خلاف فوجی کارروائی سے پہلے یا تو کانگریس سے منظوری لینا ہوتی ہے ۔ لیکن اگر صدر فوجی کارروائی شروع کرنے سے پہلے کانگریس سے منظوری حاصل نہیں کرتے تو انہیں ساٹھ روز میں کارروائی ختم کرنی ہوتی ہے۔ صدرِ امریکہ کے پاس اختیار ہے کہ وہ فوجی کارروائی کو مزید ایک مہینے تک جاری رکھ سکتا ہے۔اگر امریکی صدر اس فوجی کارروائی کو نوے دن سے زیادہ جاری رکھنا چاہتا ہے تو اسے کانگریس سے منظوری لینا ہوتی ہے۔ لیبیا کے خلاف نیٹو کی کارروائی کو اتوار کے روز نوے دن پورے ہو جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت