ابنا: ان افراد کو پر امن مظاہروں میں شرکتکرنے، اپنے حقوق کی بحالی اور جمہوریت کا مطالبہ کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے اس سے قبل بعض افراد کو موت کی سزآ سنائی گئی ہے واضخ رہے کہ بحرینی عوام نے دیگر عرب ممالک میں امریکہ نواز ڈکٹیٹروں کے خلاف قیام کی روشنی میں 14 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کے خلاف پر امن قیام کا آغاز کیا لیکن آل خلیفہ حکومت نے سعودی عرب سے فوجی مدد طلب کرکے بحرینی عوام کے پرامن مظآہروں کو کچلنے کی کوشش کا آغاز کردیا اور اب تک آل خلیفہ اور آل سعود نے 500 سے زائد افراد کو خوفناک جیلوں میں بند کررکھا ہے جن میں ڈاکٹر، اساتذہ ، نرسز 80 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں اب تک 30 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ اسپتالوں کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا گیا ہے 30 سے زائد مسجدوں کو شہید کردیا گیا ہے قرآن مجید کی وسیع پیمانے پر سعودیوں اور یہودیوں نے ملکر بے حرمتی کی 70 سے زائد مقدس مقامات کو منہدم کیا گيا ہے لیکن ان تمام مظالم کے باوجود بحرین میں عوامی جد و جہد جاری ہے اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پرخلاف ورزی کے جرم میں مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز