اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تحریک نوجوانان 14 فروری نے اپنے ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اپنے سیاسی موقف کی تشریح کرتے ہوئے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحرین کے فرعون حمد بن عیسی آل خلیفہ کی اخلاقی گراوٹ اس حد تک پہنچی ہے کہ اس کا نمائندہ انسانی حقوق کے شعبے کے فعال راہنما عبدالہادی الخواجہ کو دھمکی دیتا ہے کہ کیمرے کے سامنے اس سے معافی مانگے ورنہ انہیں اور ان کی بیٹی زینب الخواجہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جائے گا اور نوبت یہاں تک پہنچتی ہے کہ الخواجہ اپنا سر زمین پر مار مار کر بیہوش ہوجاتے ہیں۔14 فروروی کے نوجو انان انقلاب نے زور دے کر کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کا یہ اقدام ظالم بادشاہی نظام کی سیاسی اور اخلاقی گراوٹ کی علامت ہے جو اقتدار کے تحفظ کے لئے ہر قسم کے اسلام مخالف اور قرآن مخالف حربوں کا سہارا لیتی ہے اور تمامی اخلاقی اقدار کو پامال کردیتی ہے۔ انقلابی نوجوانوں کی تحریک کے بیان مین مزید آیا ہے: آل خلیفہ حکومت 14 فروری کے انقلاب کے آغاز سے ہی اپنی قانونی حیثیت کھو گئی ہے اور ہمارے عوام لومڑی صفت مکار ڈکٹیٹر پر مزید اعتماد نہیں کرتے۔تحریک نے اپنے بیان میں کہا ہے: ہم حمد بن عیسی آل خلیفہ اور آل خلیفہ خاندان کے دیگر حکام کا کیس ایک سے زائد بین الاقوامی عدالتوں میں لڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز