ابنا: اس ملاقات میں کویت کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ بھی موجود تھے۔ علی اکبر صالحی نے کویت کی پارلمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملاقات کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے قطر ، عمان ، متحدہ عرب امارات اور کویت کا دورہ کرکے باہمی تعلقات میں فروغ لانے کی راہوں نیز علاقائی مسائل بالخصوص بحرین کے حالات پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
17 مئی 2011 - 19:30
News ID: 242202
اسلامی جہموریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے آج کویت سٹی میں امیر کویت سے ملاقات کی ہے ۔ ارنا کی رپورٹ کےمطابق علی اکبر صالحی نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات میں دونوں ملکوں کےتعلقات، علاقائي صورتحال بالخصوص عوامی تحریکوں اور بحرین کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔