ابنا: سکیوریٹی فورسس کےہاتھوں جاں بحق ہونےوالے افراد کے اھل خانہ نے بڑی تعداد میں مظاہرہ کرتےہوے پرزور مطالبہ کیا ہےکہ ہیگ کی عالمی عدالت یمنی صدر کے جرائم کا جائزہ لے ۔ مظاہرین نے کہا ہےکہ یمن کے صدر نے طاقت کا استعمال اور مخالفین کا قتل عام کرکے اقتدار پر باقی رہنے پراصرار کررہےہیں۔ ان مظاہرین نے صنعا میں امریکی سفارتخانے کے سامنے بھی اجتماع کرکے امریکہ کی جانب سے علی عبداللہ صالح کی حمایت کےخاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔ یادرہے یمن کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہوئےہیں ۔ قابل ذکر ہےیمن کے عوام رواں سال کےآغاز سے علی عبداللہ صالح کی حکومت کے خلاف احتجاج کررہےہیں اور اب تک سیکڑوں افراد سکیورٹی فورسس کے ہاتھوں جاں بحق ہوچکےہيں۔
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169