16 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہےکہ اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او کو چاہیے کہ وہ اہم اور بڑے منصوبوں پر مل کر عمل کرے۔

ابنا: انہوں نے آج تہران میں ای سی او کی منصوبہ بندی کونسل کے اکیسویں اجلاس میں کہا کہ ای سی او تنظیم کو بڑے بڑے پروچيکٹ پرمل کر عمل کرنا چاہیے اور ان میں ای سی اور کے تمام ملکوں کو شریک ہونا چاہیے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے اس اجلاس میں تجویز پیش کی کہ رکن ممالک مالی وسائل کی فراہمی اور ایک دوسرے کے ساتھ بنیکاری تعاون بھی کریں۔ انہوں نے فلسطین پر صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے دن ہونےوالے مظاہروں کو علاقے کے لئےاہم قراردیا ۔ انہوں نے اس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے کہا کہ شام لبنان اور اردن اور فلسطین میں ہزاروں افراد کا یوم نکبت کو مظاہرے کرنا علاقے پرگہرے اثرات رکھتا ہے۔
ایک اور رپورٹ کےمطابق اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیرخارجہ نےبوشہرایٹمی بجلی گھرکودنیاکامحفوظ ترین بجلی گھرقراردیاہے۔
وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوشہرایٹمی بجلی گھر دنیا کا ایک محفوظ ترین بجلی گھر ہے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایران نے بوشہر ایٹمی بجلی گھرمیں سیفٹی کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیوریٹی مسائل کی بناپر بوشہر ایٹمی بجلی گھر سے تیارہونےوالی بجلی دومہینوں بعد نیشنل گرڈ میں شامل کی جائےگي ۔ انہوں نے کہا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھرمیں عالمی معیارات کے مطابق سیفٹی اقدامات کئے گئےہیں

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169