ابنا: کابل ایئرپورٹ پر افغانستان کی فضائیہ کے ایک افسر نے تلخ کلامی کے بعد نیٹو کے 6فوجیوں پر فائرنگ کرکے ہلاک ہلاک کردیا ہے۔افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں پائلٹ بھی مارا گیا ہے۔ یہ واقعہ آپس میں اشتعال انگیز بحث کے بعد پیش آیا ہے۔ نیٹیو فوج کے ترجمان میجر ٹم جیمز نے بھی اس واقعہکی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا ' ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ اس واقعہمیں تھوڑا فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق کہاں سے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا گیا ہے کیونکہ پہلے ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی جانی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد ظاہر عظیمی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ایئر پورٹ میں اس جگہ پیش آیا ہے جسے افغان فضائیہ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے۔بیان کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق تقریبا گیارہ بجے ہوا ہے۔ لیکن اس بارے میں وزارت نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا تھا۔
26 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238802
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر افغانستان کی فضائیہ کے ایک افسر نے تلخ کلامی کے بعد نیٹو کے 6فوجیوں پر فائرنگ کرکے ہلاک ہلاک کردیا ہے۔