ابنا: سعید الشہابی نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکڑوں بحرینی شہریوں کو نوکریوں سے نکال دینا، سیکڑوں لوگوں کو گذشتہ مہینے کی تنخواہیں نہ دینا، بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو اسکالرشپ سے محروم کردینا، دسیوں ڈاکٹروں اورنرسوں کی گرفتاری اور گرفتار ہونے والوں پر تشدد وغیرہ، انسانیت کے خلاف جرائم، نسل کشی اور نسلی امتیاز (Racial Apartheid) ہے۔
ایک اور رپورٹ کےمطابق روزنامہ گارڈین نے اپنی انٹرنیٹ ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ بحرینی عوام کے ساتھ حکومت کے اقدامات سے تشدد اور سرکوبی کی نئی لہر کا پتہ چلتا ہے۔
روزنامہ گارڈین نے لکھا ہےکہ دارالحکومت منامہ اور نواحی علاقوں اور دیہاتوں میں بکتربند گاڑیوں اور فوجیوں کی موجودگی حکومت کے نئے اقدامات کا ثبوت ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایسے شواہد بھی موجود ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ سعودی فورسز، آل خلیفہ کے ان بحرینی مخالفین پر تشدد میں پیش پیش ہيں جو زیادہ تر منامہ کے مضافاتی علاقوں اور دیہاتوں میں رہتے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110