صدر جناب احمدی نژاد نے آج ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان وبلوچستان کے صدر مقام زاہدان میں عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ سب کو ہوشیار رہنا ہوگا تا کہ امریکہ کے ہاتھوں کھلونا نہ بن جائيں۔ انھوں نےاس بات پر تاکید کی کہ صہیونی ریاست کی عمر اب ختم ہوچکی ہے اور کہا کہ علاقے کی قومیں بیدار ہوچکی ہیں لیکن سامراجی ممالک علاقے کے ملکوں کے درمیاں اختلافات پھیلانے کی کوشش کررہےہیں۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ مستقبل قریب میں امریکہ، صہیونی ریاست اور ان کے اتحادیوں کے بغیر نیا مشرق وسطی وجود میں آجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ قوموں کا حق ہے کہ وہ آزاد رہیں اور اپنی حکومت کو منتخب کریں۔انھوں نے کہا کہ انتخابات، عدل و انصاف، پاکیزگي اور تہذیب و تمدن قوموں کا حق ہے اور قومیں عدل و انصاف و پاکيزگي، توحید اور برادری کی خواہاں ہیں لیکن سامراج ان سے غلط فائدہ اٹھانے کے درپے ہے۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران اور علاقے کی قومیں صہیونی ریاست کے وجود سے راضی نہیں ہیں اور اس کے خلاف ہیں اور جب تک علاقے سے امریکہ اور صہیونی ریاست کی بساط نہیں لپیٹ دی جاتی وہ جدوجہد جاری رکھیں گي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110