10 اپریل 2011 - 19:30

فلسطین کے انفارمیشن سنٹرکی رپورٹ کےمطابق، کل جنوب مشرقی غزہ کے علاقے الزیتون پر صہیونی ریاست کے حملےمیں زخمی ہونے والاایک فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاکرآج شہید ہوگیا ہے۔

ابنا: فلسطین کےانفارمیشن سنٹرکے ترجمان ادھم ابوسلمیہ نے بتایا کہ شہید ہونے والا فلسطینی جوان زہیرالبرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا ہے۔غزہ کی پٹی پرگذشتہ تین دنوں سے صہیونی ریاست کے توپخانے اور فضائی حملوں میں کم سے کم بیس افراد شہید ہوئے ہیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110