7 اپریل 2011 - 19:30

بحرین میں تما م سیاسی و مذہبی رہنماﺅں کی اپیل کل جمعہ کے دن ہمارے حق میں”بحرین عوام کی نجات“کے عنوان سے مظاہرے کرو اور ہماردی مدد کرو۔

ابنا: بحرین میں بوری بند لاشیں اور پاکستان میں خاموشی -  ( ع صلاح)عالم اسلام کا کوئی بھی مسئلہ ہو پاکستانی قوم ہمیشہ اس مسئلے میں ہراول دستے میں رہی ہے فلسطین سے لیکر لبنان ،چیچنیا،بوسنیا یا پھر اسلامی قدروں کی دفاع کی بات کی جائے تو ان تمام مسئلوں میں پاکستان کی عوام حکو متوں کی پالیسیوں سے قطع النظر ان چند ممالک میں شمار ہوتی ہے جنہوں نے ہمیشہ خود کو میدان میں رکھا ہوا ہے اور اسی صفت کی وجہ سے یہ عظیم قوم دنیا کے حقیقت پسند باضمیر افراد کے نزدیک قابل ستائش ہے جیسا کہ عرب دنیا کی عوام اور عالم سلام کے علمائے کرام ہم پاکستانیوں کے اسی اچھے کردار کی وجہ سے ہمارااحترام کرتے ہیں گذشتہ دنوں جب پاکستان میں سیلاب آیا تو اس قوم کو سیلاب میں دیکھ کر جہاں عالم اسلام کی عوام اس کی مدد کے لئے لپکی وہیں پر علمائے کرام نے نہ صرف فتوئے صادر کیے بلکہ عالم اسلام کے حریت پسند و باضمیر مخلص افراد کے رہبر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی آنکھوں پر پاکستانی قوم کو سیلاب کی مصیبت میں دیکھ کر آنسوﺅں چھلک پڑے ۔لیکن یہ قوم آج بحرین میں جاری قتل عام اور تشدد پر خاموش ہے ہمیں ان کا وہ احتجاج نظر نہیں آرہا جو اس سے پہلے لبنان،و فلسطین اور غزہ کے لئے نظر آیا تھا ،بحرین جل رہا ہے وہاں کی عوام بیرونی متعصب افواج کی مذہبی جنونیت اور کرایے کے غنڈوں کے رحم وکرم پر ہے اور اب بوری بند لاشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے وہاں کی عوام پر زندگی کو آسمان و زمین سے دن بدن تنگ کیا جارہا ہے اور دنیا بھر میں اس سلسلے میں احتجاج کیا جارہا ہے لیکن پاکستان کی قوم ۔۔۔۔۔۔مظلوم کی حمایت خواہ کسی بھی ملک کسی بھی مذہب سے اس کا تعلق ہو واجب ہے دلچسب بات تو یہ ہے کچھ عرصہ قبل یہ قوم مصر و تیونس کی حمایت میں سڑکوں پر تھی ۔اگر آج ہم بحرین کے مسئلے پر سراپا احتجاج نہیں ہونگے توہمیں اس کا کوئی حق نہیں کہ ہم خود کو مظلوم کا حامی کہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110