3 اپریل 2011 - 19:30

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیرمیں بس اسٹینڈ میں ہونے والے ایک خودکُش حملے میں سات افراد ہلاک اور بیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہکے ضلع لوئر دیر میں بس اسٹینڈ میں ہونے والے ایک خودکُش حملے میں سات افراد ہلاک اور بیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گیارہ بج کر پچاس منٹ پر صدر مقام تیمرگرہ سے تقریباً اٹھارہ کلومیٹر دور مغرب کی جانب مونڈہ کے ایک بس سٹینڈ میں اس وقت ایک خودکُش حملہ آور نے اپنے آپ کو اُڑا دیا جباسٹینڈ میں ایک بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ہلاک ہونے والوں میں باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے آمن کمیٹی کے ایک رضاکار شامل ہیں۔ ذرائع  کے مطابق پاکستان میں طالبان اور امریکہ  دونوں ملکر عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110