ابنا: یمن کے صدر علی عبد اللہ صالح کے داماد اپنے ڈکٹیٹر سسر کا ساتھ چھوڑ کر مید ان التغییر میں انقلابیوں کے ساتھ ملحق ہوگئے ہیں اس کے علاوہ کئی اعلی فوجی افیسرز بھی انقلابیوں کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں۔
یمن کے صدر بتیس برس سے یمن پر حکومت کررہے ہیں اور لوگ اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
یمن کے صدر امریکہ نواز ہیں اور اسی بنا پر اب تک حکومت قائم رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور کل انھوں نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ امریکہ ان کی حمایت کررہا ہے اسی لئے وہ اقتدار سے الگ نہیں ہونگے۔
امریکہ کے دو قدیمی ساتھیوں یعنی مصر کے سابق ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک اور تیونس کے بن علی کے اقتدار سے الگ ہونے کے بعد اب امریکہ اپنے اتحادیوں کو علاقہ میں بچانے کی کوشش کررہا ہے امریکہ نے بحرین کے عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لئے سعودی عرب کو ہری جھنڈی دکھائی جس کے بعد سعودی فورسز نے بحرین میں پہنچ کر عوامی مظاہروں کو بری طرح کچلنے کی کوشش کی ، عرب عوام امریکہ نواز عرب ڈکٹیٹروں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے اردن، یمن ، لیبیا، بحرین اور سعودی عرب میں عوامی کوششیں جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110