اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی دفاعی افواج کے جنرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ منامہ میں رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک کرفیو ہوگا جو دوسرے نوٹس تک جاری رہے گا۔کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ کرفیو کا نفاذ سیکورٹی کی کمزوری کی وجہ سے کیا گیا ہے!ڈیفنس کمانڈ نے یہ نہیں بتایا کہ آل خلیفہ وزیر اعظم نے 4 روز قبل ملک میں امن و امان کی بحالی کا اعلان کیوں کیا تھا کیا وہ سعودیوں کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے تھے؟ اور یہ کہ وہ کونسا واقعہ رونما ہوا ہے کہ جس کی بنا پر منامہ میں کرفیو نافذ کرنے کی ضرورت پر رہی ہے۔دریں اثناء بحرینی عوام نے آنے والے جمعے کو جمعۃ الغضب منانے کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110