ابنا: جامعہ محمودیہ کے بانی احمد مدنی اور ان کے بیٹے ابوبکر مدنی کی تدفین سخی حسن کے قبرستان میں کردی گئی ۔قبل ازیں باپ بیٹے کی نماز جنازہ عالم طارق نے پڑھائی۔ واضح رہے کہ مقتول پانچ بچوں کے باپ تھے اور ان کا تعلق خانیوال سے تھا۔یاد رہے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر نیو کراچی کے سیکٹر فائیو جے میں فائر نگ کر دی جس سے وہ بیٹے سمیت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور نعرہ بازی شروع کردی جبکہ کراچی کے کئی علاقوں میں دکانیں بند کرادی گئیں۔کراچی کے علاقوں نارتھ ناظم آباد، بفرزون اور نیو کراچی میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے ۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ انہیں کسی نے فون کرکے بلایا تھا اور وہاں یہ دونوں گاڑی میں بیٹھے کسی کا انتظار کر رہے تھے جس دوران تین موٹرسائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مسلح افراد نے دکانیں بند کروا دیں۔ علاقے میں رینجرز اور پولیس کی گشت جاری ہے۔ سربراہ کالعدم سپاہ صحابہ احمد لدھیانوی نے ان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا طارق کے نامزد قاتل کو چند روز قبل رہا کیاگیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ کارکن صبرکا دامن نہ چھوڑیں ۔
.........
/110