6 مارچ 2011 - 20:30

اخوان المسلمین کے نائب سربراہ محمود غزلان نے سعودی عرب کے بعض نام نہاد علما کی جانب سے مظاہروں کے حرام قرادینے کےفتوے کی مذمت کی ہے۔

ابنا: محمود غزلان نے کہا ہےکہ سعودی عرب میں دربارسے وابستہ نام نہاد علماء نے فتوے دے کر یہ کہنےکی کوشش کی ہے کہ ظلم و ستم اور فساد واستبداد کے خلاف احتجاج نہ کیا جائے جو کسی بھی طریقے سے قابل قبول نہيں ہے۔ ادہر حرمین سے موسوم ایک سعودی ویب سائٹ نے سرکاری ذرائع ابلاغ پر آل سعود کے وہابی عناصر اور انٹلیجنس کے تسلط پر تنقید کی ہے۔ حرمین کے مطابق سرکاری ذرائع ابلاغ آل سعودی کی پالیسیوں کی تعریف و تمجید اور بےراہ روی کے پھیلانے کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔حرمین ویب سائٹ کے مطابق آل سعود نے عرب ذرائع ابلاغ اور مشہور اخبارات و جرائد پر تسلط حاصل کرنے کےلئے بھاری مالی امداد سے کام لیا ہے اسی وجہ سے ان جرائد میں کبھی بھی آل سعود پر تنقید نہیں دیکھی جاسکتی ہے۔ آل سعود اٹھارویں صدی سے حجاز پر حکومت کررہےہیں اور عوام کو حق خوداردیت حاصل نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110