ابنا: اے ایف پی نے قذافی کے حوالے سے خبردی ہے کہ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ حکومت کے مخالفین کا لیبیاء کے شہروں پر قبضہ باقی نہيں رہے گا اور اگر امریکہ اور نیٹو نے لیبیاء کے معاملات میں مداخلت کی تو وہ ہزاروں افراد کو قتل کردیں گے۔
قذافی نے جنھیں گذشتہ دوہفتوں سے عوامی انقلاب کا سامنا ہے کہا کہ ہم عوامی تحریک کو کچل کر رکھ دیں گے۔
قذافی کی سیکورٹی فورسز کے حملوں میں اب تک چھ ہزار لیبیائی شہری مارے جاچکے ہيں۔
قذافی نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب لیبیاء کے تمام شہر یکے بعد دیگر انقلابیوں کے ہاتھ لگتےجارہے ہيں۔
ادھر لیبیاء کے ایک اور شہر بریقہ پر انقلابیوں نے قذافی کے حامی فوجیوں کے حملے کو جو بھاری اسلحے سے لیس تھے ناکام بنادیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شہر کے لوگ بریقہ پر قذافی کے حملے کو ناکام بنادئے جانے کا جشن منار ہے ہيں۔ یہ شہر لیبیاء کے مشرق میں واقع ہے اور اس شہر سے بھی بیرونی دنیا کو تیل کی سپلائی ہوتی ہے۔
دوسری طرف عرب لیگ نے لیبیاء میں ہر طرح کی غیرملکی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے اس ملک کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
عرب ليگ نے اپنے اجلاس کے اختتام پر ایک بیان میں لیبیاء میں لڑائی کے فوری خاتمے اور عوام کے مطالبات کو تسلیم کرلئےجانےکی ضرورت پر تاکید ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110