16 فروری 2011 - 20:30

باخبر ذرائع کے مطابق، فوج اور سیکورٹی فورسز نے نہتے اور بے دفاع اور غیر مسلح افراد پر ـ ہوائی فائرنگ یا خبردار کئے بغیر ـ حملہ کیا جبکہ وہ میدان میں سورہے تھے یا آرام کررہے تھے جس میں ہزاروں افراد شہید، زخمی اور لاپتہ ہوگئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی/سعودی/اماراتی فورسز نے نہتے اور غیر مسلح شہریوں پر وحشیانہ حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں ہزاروں شیعہ افراد شہید، زخمی اور لاپتہ ہوگئے ہیں۔ شہداء کی صحیح تعداد کے بارے میں کوئی بھی معتبر رپورٹ دستیاب نہیں ہے لیکن اجمالی طور پر معلوم ہوسکا ہے کہ اب تک 20 افراد شہید، 3000 زخمی اور 60 افراد لاپتہ ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110