14 فروری 2011 - 20:30

اسلامی کانفرنس تنظیم کےجنرل سکریٹری اکمل الدین احسان اوغلو نے کہا ہے کہ مصر میں تبدیلی کی لہر علاقے کے دوسرے ملکوں میں بھی تیزی سے پھیل جائےگی۔

ابنا: اکمل الدین احسان اوغلو نے سعودی عرب کے تاریخی شہر جدہ میں ترکی کی آناتولی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ مصر اور تیونس کی تبدیلیوں کا پیغام ایک ہی ہے اور مصر اور تیونس جیسی حکومتوں کے سربراہوں کو ان ملکوں کی تبدیلیوں سےعبرت حاصل کرنی چاہئے۔اسلامی کانفرنس تنظیم کے جنرل سکریٹری نے تمام ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مصر کے جمہوری قدم کا احترام کریں۔احسان اوغلو نے مزید کہا کہ مشرق وسطی باالخصوص عالم عرب میں وسیع پیمانے پر چلنے والی تبدیلی کی نسیم کا نتیجہ نکل رہاہے۔

۔۔۔۔۔

/110