8 فروری 2011 - 20:30

امریکہ کی جانب سے مصر کے ڈکٹیٹر کو نظرانداز کرنے سے علاقے کے عرب حکمرانوں بالخصوص سعودی عرب کو تشویش لاحق ہوچکی ہے۔

ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب علاقے پر نئے حالات کے اثرات سے زیادہ اپنے اتحادیوں کو کھونےسے تشویش لاحق ہے۔ ادھر العالم نے خبر دی ہےکہ سعودی عرب نے حسنی مبارک کو بچانے کے لئے اپنے تمام تر وسائل سے استفادہ کرنا شروع کردیا ہے۔ ایک ہفتے قبل سعودی عرب کے بادشاہ نے مصر کے ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی حمایت کی تھی ۔ قابل ذکرہے سعودی عرب نے تیونس کے ڈاکٹیٹر بن علی کو سیاسی پناہ دی ہے۔ ........../110