ابنا: وفاقی وزرات تجارت میں ہونے والے مشترکہ تجارتی کمیشن کے اجلاس میں وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم اور ان کے ایرانی ہم منصب مہدی غضنفری شریک ہیں ، اجلاس میں دونوں ممالک کے مجموعی تجارتی حجم میں اضافے ،زراعت کے شعبے میں باہمی سرمایہ کاری کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے پر غور کیا جارہا ہے ، اس کے ساتھ ترجیحی بنیادوں کے تجارتی معاہدے پر عملدرآمد کو تیز کرنے اور آزادنہ تجارتی معاہدے کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے ، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سے زائد ہے اور وزارت تجارت کے حکام کے مطابق اس میں قابل قدر اضافے کی گنجائش موجود ہے۔
..........
/110