بنوں کے تھانہ میریان میں خودکش دھماکا،20افراد جاں بحق اور 16 زخمیبنوں کے تھانے میریان پر خودکش دھماکے سے تین اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی تھانہ میریان سے ٹکرا دی ہے، جس کے نتیجے میں تھانے کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی ہے، جیونیوز کے رپورٹر کے مطابق تھانے میں تیس سے چالیس اہلکار ہمیشہ موجود ہوتے ہیں اور یہ تھانہ شہر کے درمیان میں واقع ہے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں ہیں اورقانون نافذکرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بنوں خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد بیس ہوگئی ہے جبکہ سولہ زخمی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں نامعلوم حملہ آورنے بارود سے بھری گاڑی تھانہ میریان کے بیرونی دیوار سے ٹکرادی۔دھماکے کے نتیجے میں20افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ۔ خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کی تعداد بڑھ گئی، کمانڈنٹ ایف سی کمانڈنٹ ایف سی کرنل اسدکا کہنا ہے کہ علاقے میں شدت پسندوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جس کا مل کر خاتمہ کریں گے ۔خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں کمانڈ ایف سی کرنل اسد فاروق نے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی پر حملے اور مزید اسکولوں کو تباہ کرنا برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں قیام امن کیلئے قبائلی عمائے دین اپنا تعاون بڑھائیں۔کرنل اسد کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کیلئے آئندہ عمائدین کو بھی اعتماد میں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں شدت پسندوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جس کا مل کر خاتمہ کریں گے ۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے علاقے میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اورعمائدین نے سکیورٹی حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں کسی قسم کی بھی کارروائی کیلئے اعتماد میں لیا جائے۔ .........کوئی کمانڈنٹ صاحب سے پوچھے کہ آپ تو انہیں ختم یا کم از کم ان کی تعداد کم کرنے وہاں پہنچے تھے تو ان کی تعداد بڑھ کیونکر گئی؟ کہیں آپ تو ان کی تعداد میں اضافے کا سبب نہیں ہیں؟ آخر اس علاقے میں اتنا عرصہ افواج پاکستان کے رہنے کے بعد ان دہشت گردوں کی تعداد نہ صرف کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ بھی گئی جس سے سوالات تو جنم لیتے ہیں جن کا جواب کمانڈنٹ اور ان کے سینئرز کو ـ جو اسلام آباد میں بیٹھ کر قبائل کو آگ و خون کے سپرد کئے ہوئے ہیں ـ کو دینا پڑے گا۔ .........اورکزئی ایجنسی : فورسز کی گولہ باری،7شدت پسند ہلاک ، متعدد زخمی ایک اہلکار جاں بحق اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی گولہ باری سے7شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔خیبر ایجنسی میں دستی بم پھٹنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا ہے ۔ اورکزئی ایجنسی کے علاقوں خادزئی اور ماموزئی میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔گولہ باری کے نتیجے میں7 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کارروائی میں شدت پسندوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں ۔خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ غنڈی میں دستی بم پھٹنے سے بچہ جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا ہے ۔ادھرمہمند ایجنسی کی تحصیل بیزئی میں بھیہ ڈاک سکیورٹی کیمپ پر شدت پسندوں نے مارٹر حملہ کیا جس میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ کراچی: فائرنگ اور تشدد سے 4افراد ہلاک کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے،گلستان جوہرکے علاقے میں دو گروپوں میں مسلح تصادم جاری ہے۔ملیر سعودآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوا جوایک سیاسی جماعت کا کارکن بتایاجاتاہے۔ کھارادر کے علاقے سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں کٹی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے،گذشتہ رات سے گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دو گروپوں میں مسلح تصادم جاری ہے جس میں سیاسی جماعت کے دو کارکن جاں بحق ہو گئے ہیں ۔علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے لیکن گلیوں میں مسلح افرادکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ پشاور: پنج گئی روڈ پر دھماکے کی اطلاع پشاور میں پنج گئی روڈ پر دھماکے کی اطلاع ملی ہے، ذرائع کے مطابق دھماکا ایک مزار کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اور فورسز حکام جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ، جبکہ ایمبولینسوں کو بھی روانہ کردیاگیا ہے۔ بلوچستان:مختلف واقعات میں7افراد ہلاک کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔جبکہ خضدار میں نیٹوٹرالر نذرآتش کردیا ۔ پولیس کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگورمیں فائرنگ کے دو واقعات میں چارافراد جان بحق ہوگئے جبکہ ژوب کے قریب پک اپ الٹنے سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب ٹرک کی ٹکرسے سائیکل سوار حضرت نورجان بحق جبکہ ان کا ساتھی محب اللہ زخمی ہوگیا۔خضدار میں نامعلوم افراد نے نیٹو فورسز کو سامان فراہم کرنے والے نیٹو ٹرالر کو نذرآتش کردیا جبکہ ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب نامعلوم افراد نیٹو سپلائی کا آئل ٹینکر چھین کر فرارہوگئے۔ شمالی وزیرستان: امریکی جاسوس طیاروں کا میزائل حملہ ،چار افراد ہلاک شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں سے ایک گھر پر 4 میزائل داغے گئے۔ حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حملہ تحصیل میرعلی کے علاقے حیدر خیل میں کیا گیا۔ جہاں امریکی جاسوس طیاروں سے ایک گھر پر چار میزائل داغے گئے۔ حملے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ جبکہ جاسوس طیاروں کا نشانہ بننے والا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے کے بعد بھی علاقے پر چار جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔
کراچی: پہلوان گوٹھ میں فائرنگ،دوسیاسی کارکن ہلاککراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے دوکارکنان کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت سے وابستہ 2 کارکنان ہلاک ہوگئے،پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے کارکنوں کی ہلاکتوں کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی ہوئی،جس کے بعد صورتحال کو قابو کرنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی نفری کو روانہ کردیا گیا،فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں مقتولین کی لاشوں کو جناح اسپتال پہنچادیا گیا،ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ قادر خان کے مطابق گلستان جوہر پہلوان وارڈ کے کارکن سلیم خان خیال اور وزیرعرف خیالو کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا ہے،ترجمان اے این پی سندھ نے مردان ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ باعث تشویش ہے،وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ سندھ نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110