10 نومبر 2010 - 20:30

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب اعلی دینی اقدار کے ساتھ دنیا کے لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ صادق آملی لاریجانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی مکاتب سے متاثر بعض نادان لوگ انٹرنیٹ ویب سائٹیں بنا کر اور کتابیں اور مضامین لکھ کر دین کے چہرے کو مسخ کرنے اور ایران میں اسلامیت کا خاتمہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ جو چیز اسلامی انقلاب کو دوسرے انقلابوں سے ممتاز کرتی ہے، اس کا دینی تشخص ہے، کہا کہ بعض لوگ اسلامی جمہوری نظام کے دشمنوں کے ساتھ مل کر دین کو انقلاب سے حذف کرنے یا دوسرے لفظوں میں انقلاب کو دین سے خالی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دین کو کمزور کرنا اور اس کے خلاف کسی بھی قسم کا موقف اپنانا ایران اور اسلام سے خیانت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110