ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ القاعدہ کا عرب ممالک اور شمالی افریقا کے دور دراز ممالک تک پھیلاؤ کے باوجود مرکز اور محور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں ہی رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں موجود رہنما تنظیم کو رہنمائی فراہم کرتے ہیں اور دوسرے ملکوں میں موجود دیگر شدت پسند تنظیموں کو القاعدہ میں شامل کرنے کا جائزہ لیتے ہیں۔......../110
8 نومبر 2010 - 20:30
News ID: 212450
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ القاعدہ کا محور عرب اور شمالی افریقا تک پھیل جانے کے باوجود پاکستان میں موجود ہے۔