29 اکتوبر 2010 - 20:30

علما مشائخ نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی ختم نہ کی تو ملک معاشی طور پر تباہ ہوجائے گا.

سرگودھا میں ہونے والے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم اور دیگر مقررین نے کہا کہ درگاہوں ، مساجد، امام بارگاہوں ، پولیس اور فوج کے دفاتر پر حملے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ امریکہ نیو ورلڈ آرڈر کے تحت جبکہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے لئے پاکستان میں مسلمان فرقوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سازش کو بے نقاب کرنے کے لئے تمام مسالک کے علما کرام کو مل بیٹھ کر لائح عمل طے کرنا ہوگا۔ ختم نبوت کانفرنس میں حکومت سے 23 نکاتی مطالبات پیش کئے گئے جس میں دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ حکومت سے ان افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جو کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے لوگووں نے شرکت کی ۔ کانفرنس کے اختتام میں ملک کے استحکام و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ 

........

/110