محمد خزاعی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ترک اسلحہ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں صہیونی ریاست کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف قرارداد مذمت کی منظوری، عالمی برادری کی طرف سے صہیونیوں کے ایٹمی منصوبوں پر عالمی نگرانی کی خواہش کی علامت ہے جس پر سلامتی کونسل کو توجہ دینی چاہئے۔ محمد خزاعی نے صہیونی ریاست کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ناجائز ریاست کے حکام کسی بھی بین الاقوامی قانون اور معیار کے پابند نہیں ہیں اور یہی امر اس ریاست کے خلاف عالمی اتفاق رائے کا باعث بنا ہے۔ نیز اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے اقوام متحدہ کے منشور میں موجود پابندیوں کے غلط استعمال کو اقوام عالم پر بڑی طاقتوں کے ناجائز مطالبات اور خواہشات مسلط کرنے کا بین الاقوامی ہتھکنڈا قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110