23 اکتوبر 2010 - 20:30

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہدائے قم کے مزارات، امامزادہ علی بن جعفر (ع) کے مزار اور قبرستان شیخان میں شہداء، علماء اور بزرگان دین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حوزہ علمیہ قم کی تحقیقی کاوشوں پر مبنی نمائش کا معائنہ فرمایا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہدائے قم کے مزارات، امامزادہ علی بن جعفر (ع) کے مزار اور قبرستان شیخان میں شہداء، علماء اور بزرگان دین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور دعا فرمائی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای شہر مقدس قم کے سفر کے پانچویں دن شہداء قم ، امامزادہ علی بن جعفر کے مزار اور قبرستان شیخان میں حاضر ہوئے، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دفاع مقدس اور انقلاب اسلامی کے گرانقدر شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا فرمائی  اور اس کے بعد مقبرہ امامزادہ علی بن جعفر کی زیارت کی ، اس کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی قبرستان شیخان میں بھی  حاضر ہوئے اور ذکریا بن آدم ، میرزای قمی اور میرزا جواد آقا ملکی تبریزی جیسےجلیل القدر علماء کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور دعا فرمائی۔کل سہ پہر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حوزہ علمیہ قم کی تحقیقی کاوشوں پر مبنی نمائش کا معائنہ فرمایا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے قم کے ستر سے زیادہ اسلامی مراکز اور تحقیقی اداروں کے علمی اور تحقیقاتی کاوشوں کی نمائش کا تین گھنٹے سے زیادہ عرصہ تک معائنہ کیا۔ مشکوۃ نامی اس نمائش میں اسلامی تحقیقاتی مراکز اور اداروں نے اپنی تحقیقاتی کاوشیں، مقالات، پی ایچ ڈی سطح کے تحقیقاتی رسالے، حوزوی تحقیقات اور حوزہ علمیہ کے منتخب سافٹ ویئرز کو 60 اسٹالوں میں سجا رکھا تھا۔اس نمائش میں بعض علمی کاوشیں اور مقالات پیش کئے گئے تھے جو مذہبی تعلیمات اور نوجوان نسل کی آگہی کے لئے قرآنی اور دینی سوالات کے جوابات سے متعلق تھے۔اس نمائش میں درج ذیل موضوعات پر فراہم کردہ کاوشیں رکھی گئی تھیں:٭ اسلامی اخلاق کے عملی اور نظری اصول کے بارے میں تحقیق٭ نوجوانوں کے لئے قرآن کریم کی تفسیر کے تحقیقاتی منصوبے بالخصوص  موضوعی تفسیر پر تحقیق، ٭ معارف و مفاہیم کا تعارف٭ دعاؤں کا مجموعہ٭ عقلی علوم کے مباحث کا مجموعہ٭ تشیع کی شناخت کے سلسلے میں تخصصی موضوعات اور مقالات٭ احادیث کا جائزہ٭ مہدویت کے بارے میں علمی کتب و مقالات٭ نوجوانوں کی اعتقادی اور فکری سوالات کے جوابات٭ اسلامی علوم سے متعلق علمی و تحقیقاتی کاوشیں٭ موضوعات احکام کی پہچان٭ قرآنی علوم٭ فلکیات کے بارے میں مطالعات و تحقیقات اور ٭ نہج البلاغہ کے بارے میں تحقیقاتی کتب و مقالات مرحوم آیت اللہ العظمی سید شہاب الدین نجفی مرعشی کے کتب خانے، شبہات  کے جوابات اور مطالعات کے مرکز، حوزہ علمیہ کی علمی انجمنوں اور حوزہ علمیہ کے تخصصی کتب خانوں نے بھی اس نمائش میں اپنی علمی اور تحقیقاتی کاوشیں پیش کی تھیں۔نیز اس نمائش میں حوزہ علمیہ کی منتخب کاوشیں ۔ بالخصوص اسلامی کتب پر مشتمل ڈیجیٹل کتب خانہ، جستجو کی سہولت کے ساتھ ۔ حوزہ علمیہ کی آئی ٹی کے عنوان سے پیش کیا گیا تھا۔رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے نمائشگاہ کے معائنے کے دوران اذان مغرب ہوگئی جس کے بعد ضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز ادا کی گئی اور نماز کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے  نمائش کا معائنہ جاری رکھا۔......../110

متعلقہ لنکس:

۔ حوزہ علمیہ قم کی تحقیقاتی کاوشوں کی نمائش کی تیاری

- رہبر معظم نے حوزہ علمیہ قم کی تحقیقاتی کاوشوں کی نمائش کا معائنہ کیا

- مدرسه حجتیہ میں رہبر معظم کے کمرے کا علامتی افتتاح

- ہزاروں بسیجیوں نے رہبر معظم سے ملاقات کی

- رہبر انقلاب سے آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کی ملاقات

- حق کی تشخیص کا معیار افراد و اشخاص نہیں، بصیرت ہے

- حوزہ علمیہ قم کی انجمن اساتذہ سے رہبر معظم کا خطاب / متعلقہ لنکس

- رہبر معظم سے اراکین جامعۂ مدرسین حوزۂ علمیۂ قم کی ملاقات

- رببر معطم نے مسجد جمکران میں عبادت کی اور نماز صبح ادا کی

- رہبر معظم انقلاب اسلامی کا صوبۂ قم کے شہداء اور حضرت علی بن جعفر (ع) کو خراج عقیدت

- رہبر معظم سے حضرت ایت الله العظمی صافی گلپائگانی کی ملاقات

- صوبۂ قم کے تین شہیدوں کے خاندانوں سے رہبر معظم کی ملاقات

رببر معظم سے ہزاروں علماء، فضلاء اور طلباء کی ملاقات 

- رہبر معظم سے مراجع تقلید کی ملاقات 

- لاکھوں کے مجمع سے رہبر معظم کا خطاب 

- رہبر معظم سے علمائے قم کی ملاقات 

- رببر انقلاب حضرت فاطمۂ معصومہ (س) کی بارگاہ پر 

- قم میں رہبر معظم کا ورود

- حوزہ علمیہ قم کی انجمن اساتذہ سے رہبر معظم کا خطاب

- رہبر انقلاب اسلامی سے مراجع تقلید کی ملاقاتیں / تصویری رپورٹس

- شہادت پر ایمان اور شہیدوں کی عظمت پر ایقان قوم کے تشخص کی روحانی گہرائی کا آئینہ دار ہے

- رہبر معظم کا دورہ قم میں؛ علماء اور عوام کا تاریخی استقبال / تصویری رپورٹس

- 2009 کے فتنے نے ایرانی عوام کی بصیرت میں مزید اضافہ کردیا / تصویری رپورٹس