اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پروگرام کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے استقبال کا آغاز جہاد اسکوائر سے طے تھا لیکن حالیہ دنوں میں عوام کے مختلف طبقات رہبر معظم انقلاب اسلامی کی زیارت کے شدید مشتاق تھے اور سورج نکلنے کے ابتدائی لمحات سے ہی استقبال کے طے شدہ مقام سے کئی کلو میٹر دور تک لوگ اپنے رہبر کا استقبال کرنے کے لئے طویل صفیں بنا کر کھڑے تھے۔بالآخر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حامل گاڑی 9بجکر 20 منٹ پر استقبالیہ سڑک میں داخل ہوئی اور جوش خروش سے سرشار مؤمنین و متدینین نے اللہ اکبر کے نعروں سے شہر کی فضا کو معطر کرکے اپنے ہردلعزیز رہبر و مرجع کا استقبال کیا لوگوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حامل گاڑی کو اپنی الفت و محبت اور وفاداری کے حلقے میں لےلیا نہایت حسین اور تاریخی لمحات تھے عوام اپنی بصیرت کا عملی ثبوت پیش کررہے تھے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی کا استقبال اتنا عظیم، شاندار اور جوش وخروش سے سے مالامال مملو تھا کہ 5 کلومیٹر کا راستہ 80 منٹ میں طے ہوا۔اس یادگار اور تاریخی استقبال میں قم کے علماء، طلباء، مدرسین، معلمین، جامعات کے طلبہ، اساتذہ، تاجران اور زراعت و صنعت اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے وابستہ افراد سمیت شہر قم کے تمام طبقات نے بھرپور شرکت کی جبکہ انقلاب کی تیسری نسل کے شاداب نوجوانوں نے موسم خزاں کے ستائیسویں دن کو بہار میں تبدیل کردیا۔رہبر معظم انقلاب اسلامی قم کے عوام کے شاندار استقبال کے بعد فوری طور پر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کی سعادت سے مشرف ہوئے۔زیارت اور نماز کے بعد حوزہ علمیہ قم کے بعض علماء اور اساتذہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو شہر علم و فضیلت میں تشریف لانے پر خوش آمدید کہا۔اس ملاقات میں آیت اللہ امینی نے قم کے دیگر علماء و فضلا کی نمائندگی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے قم کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ بھی دس سال قبل کے دورے کی طرح حوزہ علمیہ اور قم کے عوام کے لئے فیوضات و برکات کا سبب بنےگا۔
.......
/110
تصویری رپورٹس:
- لاکھوں کے مجمع سے رہبر معظم کا خطاب
- رہبر معظم سے علمائے قم کی ملاقات
- رببر انقلاب حضرت فاطمۂ معصومہ (س) کی بارگاہ پر
- لاکھوں کے مجمع سے رہبر معظم کا خطاب
- قم کے عوام کا جوش و خروشرہبر معظم کے دورہ قم سے چند گھنٹے قبل
- رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شہداء کے اہل خانہ اور جانبازوں سے ملاقات