17 اکتوبر 2010 - 20:30

وفاقی وزیر داخلہ عبد الرحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو میڈیا کے سامنے لایا جائے گا۔

ملزمان چاہے میری پارٹی سے ہی کیوں نہ ہو انھیں سزا دی جائے گی،متحدہ قومی مومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔کراچی کے بہن بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ملک میں استحکام کیلئے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی دوستی آگے بڑھے گی۔ ہمارے دشمنوں کی کوشش ہے کہ اتحادیوں کے تعلقات خراب ہوں جس کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110