اس مجلس میں عراق کے صدر ، وزیراعظم اور دیگر اعلی حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس مجلس سے عراقی صدر جلال طالبانی نے خطاب کرتےہوئے کہا شہید آیت اللہ محمد صدر نے حق کی آواز بلند کی تھی جس سے صدامی حکومت کی چولیں ہل گئي تھیں۔ صدر طالبانی نے شہید صدراور خاندان صدر کی خدمات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ان کے کندھوں پر پرچم حق تھا وہ صدام کے ظلم وستم کےخلاف ڈٹے ہوئےتھے۔ نوری المالکی نے بھی اس مجلس سے خطاب میں کہا کہ ہمیں شہید محمد صدر کی راہ پرچلنا چاہیے تاکہ عراق کو آمریت سےبچاسکیں۔ یادرہے آيت اللہ سید محمد صدر عراق کے بزرگ مراجع تقلید میں تھے انہیں صدام نے ان کے دوبیٹوں کے ساتھ شہید کردیا تھا۔ یادرہے عراق کے سابق خوانخوار ڈکٹیٹر صدام کے ہاتھوں دسیوں علماء شہید ہوئےہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110