10 اکتوبر 2010 - 20:30

امریکی خفیہ رپورٹس کے بعد جرمنی حکام نے سرکاری سطح پر خطرات کے شکوک شبہات کے باوجود یورپ اور ایشیاء میں مبینہ جرمن جہادی افراد کی دہشت گرد سرگرمیوں کی تحقیق شروع کردی ہے۔

امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘کے مطابق افغانستان میں مبینہ دہشت گرد احمد صدیقی کو لانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جب کہ جرمنی کے ایک درجن سے زائد خفیہ تحقیق کار امریکا کی طرف سے یورپ اور ایشیا میں حملوں کی منصوبہ کی سازش کے تحقیق کر رہے ہیں۔جرمن استغاثہ کی طرف سے احمد صدیقی کو بین الاقوامی دہشت گروپ کا رکن قرار دیا گیا ہے۔اس نے جولائی میں گرفتاری کے دوران امریکیوں کے خلاف اہم انکشافات کیے تھے۔جرمن کی وزارت داخلہ کی طرف سے انٹیلی جنس اور پولیس حکام پر مشتمل ٹیم احمد صدیقی کے لگائے گئے الزامات کی تفتیش کرے گی۔

.........

/110